وزیراعظم کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت
وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں اجلاس میں صوبائی انتخابات اور آئینی و قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک منظور کرلی جائے گی۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی، اور پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا، گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔