ملک بھر میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری کا شیڈول جاری

مردم شماری میں فوج سیکیورٹی فراہم کرے گی،چیف شماریات

چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا ہے کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری مارچ میں شروع ہوگی اور اپریل میں مکمل ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ممبر شماریات سرور گوندل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر34ارب روپےخرچ ہوں گے جبکہ گزشتہ مردم شماری پر17ارب روپے کے اخراجات آئےتھے۔

چیف شماریات نے کہا کہ مردم شماری کےلیے ایک لاکھ21 ہزار شمار کنندگان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے ایک لاکھ 26 ہزار ٹیبلٹ خریدے گئے ہیں۔

ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری میں فوج صرف سیکیورٹی فراہم کرےگی، مردم شماری کیلئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ یا اس سے زائد عرصہ کسی جگہ قیام کرنے والوں کوشمارکیاجائے گا۔ کہا مردم شماری میں غیرملکی شہریوں کو بھی شمار کیا جائے گا تاہم غیرملکیوں سے ان کی شہریت پوچھی جائے گی۔

اس موقع پر ممبر شماریات سرور گوندل کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط نہیں ہوگی جبکہ مردم شماری کے ساتھ اکنامک ڈیٹا کا فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا۔

bureau of statistics

DIGITAL CENSUS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div