شہبازشریف اور آصف زرداری کا پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق

رہنماؤں کا آئینی اور قانونی مشاورت کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے۔

پنجاب کی صورتحال پر وفاقی حکومت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اور اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف خود متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی بڑوں نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے اور آئینی اور قانونی مشاورت کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے بھی رابطہ کیا، جب کہ پنجاب کے سیاسی معاملات پر چوہدری شجاعت کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ASIF ZARDARI

pm shehbaz sharif

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div