کراچی میں آج معمول سے تیز سرد ہوائیں چلیں گی

کہیں دھند، کہیں بارش، کہیں برفباری کا سلسلہ جاری

کراچی ( Karachi ) ميں سرد ہوائيں چلنے کا سلسلہ آج بروز جمعہ 13 جنوری کو بھی جاری ہے، جہاں درجہ حرارت گيارہ سينٹی گريڈ ريکارڈ کيا گيا۔ محکمہ موسميات کے مطابق آج معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

محکمے کے مطابق شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دن میں شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر میں صبح سویرے درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت گرنے سے ایک بار پھر جاڑے کا مزہ آگیا ہے۔ سردی بڑھتے ہی شہر میں گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، تقریباً 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے۔

لاہور

لاہور میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت چھ سينٹی گريڈ ريکارڈ کيا گيا۔ شہر کے مضافات میں دُھند ہونے کے باعث ملحقہ موٹرویز بند رہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ تيسرے روز بھی جاری ہے، جہاں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

وادی نیلم کے بالائی علاقوں کی اکثر رابطہ سڑکیں بند ہيں۔ وادی جہلم کو باغ سے ملانے والی شاہراہ سدھن گلی سے بند ہے۔ مظفر آباد میں برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفانی تودے گرنے سے لوات بالا، سب ڈویژن شاردہ کی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ شونٹھر اور گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور موبائل سروسز معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گلیات

گلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی میں کئی کئی فٹ برف پڑچکی ہے اور سڑکوں پر آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان علاقوں میں برفباری سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ شدید برف باری کے باعث مری ایبٹ آباد روڑ مکمل طور پر نہ کھل سکی۔

چترال

چترال میں سال کی پہلی برفباری سے موسم مزيد سرد ہوگيا، جہاں اب تک دو انچ برفباری پڑچکی ہے۔ درجہ حرارت بھی منفی چھ تک جا پہنچا ہے۔ سخت موسمی حالات کے باعث لواری ٹنل سے ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہے۔

دوسری جانب وادی کاغان کے تفریحی مقامات شوگران، کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑنے کی وجہ سے کاغان سے آگے کے علاقوں میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

چمن

چمن سميت شمالی بلوچستان کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہيں،چمن میں پارہ منفی آٹھ تک گرگيا ہے، کوژک ٹاپ کے پہاڑوں پر برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت منفی 12 تک ريکارڈ کيا گيا۔ کوژک شاہراہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹانے کا آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوژک ٹاپ پر برف باری کے باوجود ٹریفک بحال ہے۔

WINTER WEATHER

KARACHI WINTER WEATHER

RAIN IN WINTER

WEATHER SNOWFALL

Biometric authentication

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div