ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ
مریم نواز کی واپسی کی تاریخ کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا
عام انتخابات فوری ہوں گے یا نہیں یہ تو معلوم نہیں لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ہوتے نظر آرہےہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی وطن واپس آرہی ہیں۔ مریم نواز آئندہ ہفتے پاکستان آجائیں گی۔ مریم نواز کی واپسی کی تاریخ کا اعلان آئندہ دو روز میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی جانب سے گورنر بلیغ الرحمان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے۔ سمری پر دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔
دوسری جانب عمران خان نے خیبرپختونخوا کی قیادت کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ہفتہ کو گورنر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
PUNJAB ASSEMBLY
MARYAM NAWAZ SHARIF
تبولا
Tabool ads will show in this div