وزیرخارجہ کا افغان ہم منصب سے رابطہ، کابل خود کش حملے کی مذمت

دہشت گردوں کو شکست دینے کےلیے ہر ممکن کوششیں کرنا ہوں گی، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے افغان ہم منصب مولوی امیرخان متقی کو ٹیلی فون کرکے کابل خود کش حملے کی پُرزور مذمت کی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بدھ کو افغان وزارت خارجہ کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگرد واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا اور ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس لعنت کو شکست دینے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنا ہوں گی۔

افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا دشمن افغانستان کا امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن افغان حکومت اور قوم ہر صورت دشمن کا راستہ روکے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے دفتر کے سامنے خود کش دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

BILAWAL BHUTTO

KABUL SUICIDE BLAST

Pak-Afghan relations

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div