آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز منسوخ کردی

فیصلے پر فاسٹ بالر نوین الحق آسٹریلوی لیگ سے الگ ہوگئے

آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے ردعمل میں افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریزمنسوخ کردی۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی ہے۔ خواتین کو پارکس اور جم جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب لیگ اسپنر راشد خان نے فیصلے پرمایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی جبکہ سڈنی سکسرزکی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بالر نوین الحق آسٹریلوی لیگ سے احتجاجاً الگ ہوگئے۔

کرکٹ

AFGHAN TALIBAN

Australian Cricket Team

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div