پنجاب اسمبلی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، فواد چوہدری

جو اراکین آئے نہیں انکے خلاف ریفرنس بھیجیں گے،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ حتمی ہے وزیراعلیٰ پرویزالہی کو آج ہی اسمبلی تحلیل کا کہیں گے۔

زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ چاہتے ہیں خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی اکٹھی تحلیل ہوں، کہا ہمارے لئے نہیں، سرپرائز تو اُن کے لیے تھا جو اسمبلی میں آئے ہوئے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے جوتے چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہے ہیں، یہ لوگ عوام کے پاس جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے والے پارٹی اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس بھیجیں گے۔ آئندہ انتخابات میں انہیں ساتھ لے کر نہیں چلیں گے۔

cm punjab

PUNJAB ASSEMBLY

Fawad Chodhary

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div