بیس بال ٹورنامنٹ؛ بھارتی دستے کو ویزا کیلئے وزارت داخلہ کے این او سی کا انتظار

ویسٹ ایشیا کپ بیس بال تورنامنٹ اسلام آباد میں شیڈول ہے

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخرعلی شاہ نے کہا ہے کہ ویسٹ ایشیا کپ بیس بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کو ویزا کے اجرا کے حوالے سے وزارت داخلہ کے این او سی کا انتظار ہے۔

ویسٹ ایشیا کپ بیس بال ٹورنامنٹ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان، سری لنکا، فلسطین، بنگلا دیش، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 22 جنوری سےشروع ہوگا۔

فخرعلی شاہ نے کہا ہے کہ ویسٹ ایشیا کپ بیس بال ٹورنامنٹ کے لیے فلسطینی ٹیم کو ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔

بھارتی بیس بال دستے کے ویزوں کے لیے پاسپورٹ جمع ہو چکے ہیں تاہم بھارتی دستے کو پاکستان کی وزارت داخلہ کے این او سی کا انتظار ہے۔

اسلام آباد

Pakistan Federation Baseball

West Asia Baseball Cup

Tabool ads will show in this div