عشرت میڈ ان چائنا، چین میں کیوں ریلیز نہیں ہوئی ؟؟
محب مرزا ، صنم سعید کی فلم عشرت میڈ ان چائنا گذشتہ برس 3 مارچ کو ریلیز ہوئی۔
سما کے پروگرام سپر اوور میں شو کے میزبان احمد علی بٹ نے محب مرزا کو بطور مہمان خصوصی بلایا۔ شو کے دوران احمد علی بٹ نے محب سے سوال پوچھا کہ چائنا کے مال کی کوئی وارنٹی نہیں تو آپ نے عشرت میڈ ان چائنا بنا دی ۔
جس پر محب مرزا نے جواب دیا کہ عشرت کا مطلب ہوتا ہے خوشی ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی میڈ ان چائناہے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ خوشی ہی میڈ ان چائنا ہے تو آپ سوچ لیں۔
احمد علی بٹ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عشرت آپ کا لکی نام ہے، تو یہ نام کس نے رکھا تھا ؟؟ اس پر محب نے جواب دیا کہ اگر عشرت آج کل کے حالات میں مل جائے تو یہ ہی بہت بڑی بات ہے۔۔۔
شو کے دوران احمد علی بٹ نے سوال پوچھا کہ آپ نے عشرت میڈ ان چائنا تو بنا لی لیکن یہ چائنا میں کیوں نہیں ریلیز ہوئی ؟؟؟
جس پر محب مرزا نے جواب دیا یہ فلم چائنا میں ریلیز اسی لیے نہیں ہوئی کہ اس کی ریلز ایک ڈیجٹل پلیٹ فارم پر تھی جو کہ 37 ممالک میں دیکھائی جانے تھی ۔ تو اگر کسی چینی کو دیکھنی ہے تو وہ آن لائن دیکھ سکتا ہے ۔