40 سال سے چوراہے کے بیچوں بیچ آباد خاندان

سڑک کی تعمیر کے دوران خاندان نے جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا جس پر حکومت نے گھر کے اطراف چوراہا بنادیا

یورپی ملک ویلز میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جو گزشتہ 40 سال سے چوراہے کے بیچوں بیچ آباد ہے۔

یورپی ملک ویلز کے علاقے ڈینبگ شائر (Denbighshire) میں 1960 کی دہائی میں ڈیوڈ جان (David John ) اور ایرین ہواٹسن (Eirian Howatson) نے گھر بنایا، اس وقت یہ علاقہ دیہی پس منظر کا حامل تھا لیکن 1980 کی دہائی میں حکومت نے اس علاقے میں تعمیر اتی کام کا آغاز کیا۔

ڈیوڈ جان اور ایرین ہواٹسن کا گھرعین اس جگہ واقع تھا جہاں سے مرکزی سڑک گزرنی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے انہیں جگہ چھوڑنے کے لیے مختلف پیشکشیں بھی کیں لیکن یہ خاندان گھر چھوڑنے پر راضی نہ ہوا۔

معاملات طے نہ ہونے کے بعد انتظامیہ نے گھر کے چوراہا بنادیا اور یہ جگہ اب بھی اسی خاندان کی ملکیت ہے۔

اس گھر میں رہنے والے کلائیڈ ہووٹسن کا کہنا ہے کہ ہمارا خاندان طویل عرصے سے اسی جگہ آباد ہے، میں 40 سال سے زیادہ عرصے سے اس چوراہے کے بیچ رہ رہا ہوں، اور میں اتنا جانتا ہوں کہ ہم اس سے 20 سال پہلے سے یہاں رہ ترہے ہیں۔

کلائیڈ ہووٹسن کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوس مٰں کوئی نہیں رہتا ، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کبھی کبھار ہمارے اطراف ٹریفک بہت بڑھ جاتا ہے جس سے ہمیں تھوڑی پریشانی لاحق ہوتی ہے۔

interesting news

Samaa lifestyle

Tabool ads will show in this div