جدہ میں دوران لینڈنگ قومی ایئرلائن کے جہاز کا شیشہ ٹوٹ گیا

مرمت کے بعد طیارہ وطن واپسی کےلیے اڑان بھرے گا،ترجمان

جدہ میں دوران لینڈنگ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے جہاز کے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کا شیشہ دوران لینڈنگ کسی بیرونی چیز کے لگنے سے ٹوٹا ہے۔ مرمت کے بعد طیارہ وطن واپسی کے لئے آج اڑان بھرے گا۔

پی آئی اے عملے کے پاس متبادل شینہ نہ ہونے کے باعث واپسی کی پرواز میں 16 گھنٹوں کی تاخیر ہوگیا ہے۔ بوئنگ 777 طیارے کے 3 سو سے زائد مسافر پریشانی مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد سے جدہ پہنچنے والے متاثرہ طیارے کو پی کے 740 کی صورت آج واپس آنا تھا۔ متبادل شیشہ آج کراچی سے پرواز نمبر 731 کے ذریعے جدہ روانہ کیا گیا ہے۔

متاثرہ طیارے کے باعث جدہ کے لئے جمعہ تک کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گا۔ جدہ کی متاثرہ پروازوں کی تعداد 8،مسافروں کی تعداد 2 ہزارسے زائد ہے۔

PIA

Jeddah Airport

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div