نیٹ فلکس کی مشہور فلم حسین دلروبا کے دوسرے سیکوئل کا پوسٹر جاری

حسین دلروبا کا شمار 2021 میں نیٹ فلکس کی کامیاب فلموں میں ہوا

پھر آئی حسین دلروبا میں مرکزی کرداروں میں تاپسی پنوں اور ویکرنت میسی ہونگے۔ حسین دلروبا 2021 میں نیٹ فلکس میں اسٹریم ہوئی۔

کچھ روز قبل ہی حسین دلروبا کے مرکزی کردار ویکرنت میسی نے یہ اشارہ دیا تھا کہ حسین دلروبا کا سیکوئل بننے جارہا ہے ۔ اس بات کے چند دن بعد ہی تاپیسی پنوں اور ویکرنت میسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے بعد اس فلم کے پوسٹر کو شیئر کیا ۔

پھر آئی حسین دلروبا کے پوسٹر میں تاپسی کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ جبکہ کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک نئے شہر میں پھر ایک بار تہلکہ مچانے آرہی ہے ہماری حسین دلروبا ۔۔۔۔۔۔۔

پوسٹر میں تاپسی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی پیٹھ کیمرے کی جانب ہے جبکہ ان کا چہرہ تاج محل کی طرف ہے۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر یہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ فلم کی کہانی آگرہ کے اردگرد کی ہوگی۔

netflix

Taapsee Pannu

Upcoming Movie

Haseen Dillruba

Vikrant Massey

Phir Aayi Hasseen Dillruba

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div