پاکستان کی پہلی مس ٹرانس شاعرہ رائے نے فلم پروڈکشن کا رخ کرلیا

سائیکولوجیکل تھرلر فلم سنک رواں برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
<p>Instagram</p>

Instagram

فلم میں شاعرہ رائے (مس ٹرانس) مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ، فلم سنک کو تحریر کیا ہے ویکرم بھٹ نے۔

پاکستان کی پہلی مس ٹرانس شاعرہ رائے کی پروڈکشن کے تحت سائیکولوجیکل تھرلر فلم سنک بنانے جارہی ہیں ۔ فلم کو تحریر کیا ہے نامور وکرم بھٹ نے جنہوں نے مشہور بالی وڈ فلمیں اعتبار، دستک اور برداشت سمیت دیگر فلموں کے لئے لکھا۔

فلم کی کہانی ایک ایسی اداکارہ کی ہے جو کہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہوتی ہے۔ فلم میں شریا رائے مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے شاعرہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشہور ٹاپ ایکٹر کا کردار نبھائیں گی ۔ جسے پاکستان میں ماہرہ خان یا بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پاوڈوکون ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی ایک ٹاپ ایکٹریس اور ان کے ایک فین کے گرد گھوم رہی ہے جو کہ اس ایکٹر سے انتہا سے زیادہ محبت کرتا ہے ۔ لیکن اسکی محبت جنون اور دیوانگی میں بدل جاتی ہے۔

فلم کے حوالے سے شریا کا کہنا ہے کہ فلم کی پروڈکشن پر کام جاری ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ شریا کی فلم سنک رواں برس سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

transgender

Upcoming Movie

Sanak

Shyraa Roy

تبولا

Tabool ads will show in this div
Jenna Pidgeon Jan 11, 2023 07:03pm

تبولا

Tabool ads will show in this div