راکھی ساونت نے مسلمان بوائے فرینڈ سے شادی کرلی
راکھی ساونت اور عادل درانی کی کورٹ میرج کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل، حال ہی میں راکھی بگ باس میراٹھی کا حصہ بنی۔
بگ باس کی امیدوار راکھی ساونت جو کہ خبروں میں ان رہنے کے فن سے خوب واقف ہیں۔ راکھی ساونت کی شادی کے حوالے سے انٹرنیٹ پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل درانی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے ۔ عادل اور راکھی کا میرج سرٹیفیکٹ جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے اس میں ان کی شادی گذشتہ برس مئی میں ہوئی ۔
کچھ روز قبل ہی راکھی ساونت نے بھارت کے ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال سے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی۔ جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔
راکھی ساونت نے ایک دن قبل ہی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوٹی ہوئی ہوں، سارے دکھ میرے نصیب میں کیوں ہیں ۔ اس پر ویڈیو بنانے والے نے سوال کیا کہ آخری مرتبہ بھی جب آپ بگ باس سے باہر آئیں تو اس وقت بھی آپکی والدہ بیمار تھی ۔ جس پر انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ میری والدہ کو برین ٹیومر بتایا۔