ایف ائی اے کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب سائرہ انور کون ہیں؟
مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب سائرہ انور طلبی کے باوجود ایف آئی اے لاہور میں پیش نہ ہوئیں۔
سائرہ انور کون ؟ سماء انویسٹی گیشن یونٹ نے پتا لگا لیا۔ 44 سالہ سالہ سائرہ انور بیوٹی پارلرکا بزنس کرتی ہیں۔ خاتون نے پچھلے تین سال میں 8 باربیرون ملک سفرکیا جبکہ پچھلے سال 27 دسمبر کو یواے ای کا سفر کیا۔
مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے باجود پیش نہ ہونے پر سائرہ انور کا نام اب نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔
مزید پڑھیے: فرح گوگی کے بعد ایک اور طاقتور خاتون کردار کا انکشاف
خیال رہے کہ سائرہ انور پنجاب کی اہم ترین اور طاقتور شخصیت کی مبینہ تیسری بیوی ہے اور اس طاقتورترین شخصیت کا تعلق پنجاب کے اہم سیاسی خاندان سے ہے۔
سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے اور ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے، اور ایف آئی اے نے انہیں طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سائرہ انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کا بھی نوٹس لے لیا ہے، جب کہ دوسری جانب سائرہ انور کے خلاف تحقیقات پر پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔