سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

فلم بےبی لیشیس 10 فروری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے
<p>screenshot</p>

screenshot

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی علیحدگی کے بعد یہ دونوں کی یہ پہلی فلم ہے ۔ بے بی لیشیس فلم ویلینٹائن کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔

بے بی لیشیس فلم جو کہ سچی لو اسٹوری پر مبنی کہانی ہے ۔ اس فلم میں سائرہ یوسف صحیبہ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ شہروز سبزواری نے عمر کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کو جاری کردیا گیا ہے جس میں رومنس ، ایکشن ، ٹریجڈی ، کامیڈی بریک اپ سمیت بہت سے فلیورز موجود ہیں ۔ فلم میں شہروز اور سائرہ کے علاوہ عامر قریشی ، مانی ، آدی ، سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس فلم کی پروڈکشن اس وقت شروع جب سائرہ اور شہروزایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے ۔ تاہم اسی فلم کے دوران شوبز کے اس جوڑے نے راہیں جدا کر لیں۔ شہروز کی دوسری شادی صدف کنول سے ہوئی ۔

فلم سچی کہانی پر مبنی فلم ہے ۔ بے بی لیشیس فلم ویلینٹائن کے موقع پر 10 فروری کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کی تشہیر میں سائرہ یوسف اور شہروز ایک دوسرے کے ساتھ دیکھائی دیں گے۔

فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں ۔ پاکستانی اداکارہ غنیٰ علی نے سائرہ یوسف کو کومنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ دیکھ کر کیوں رو رہی ہوں ، خیر میں آپ دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہوں کہ آپ دونوں خوشگوار اور خوبصورت زندگی بسر کریں ۔

تاہم شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کی جانب سے بے بی لیشیس کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پوسٹ یا اسٹوری نہیں دیکھنے میں آئی۔

Pakistani cinema

Shahroz Sabzwari

sadaf kanwal

Upcoming Movie

Babylicious

Syra Yousaf

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div