عوام سستے آٹے کے لئے رُل گئے، فیصل آباد میں خاتون کی جان چلی گئی
بچے، بڑے، بوڑھے، خواتین سب آٹے کے لئے پریشان ہیں
اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان سمیت کئی شہروں میں لوگ سستے آٹے کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ آٹے کے اسٹال پر لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔ بچے، بڑے، بوڑھے، خواتین سب آٹے کے لئے پریشان ہیں۔
فیصل آباد میں سستے آٹے کے حصول کے تگ ودو میں خاتون کی جان چلی گئی، بے بس ماں بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے آٹا لینے گھر سے نکلی مگر موٹرسائيکل کی ٹکر جان ليوا ثابت ہوئی۔ نشاط آباد کی رہائشی خاتون 6 بچوں کی ماں تھی۔
نسرین بی بی پير کو بھی 10 کلو آٹے کيلئے 10 کلوميٹر دور جاکر لائن ميں لگی تھی مگر پيسے کم پڑگئے تھے اور آج وقت کم پڑگيا۔
واضح رہے کہ آٹے کے حصول کی جنگ ميں يہ پہلی موت نہيں۔ اِس سے پہلے ميرپور خاص ميں بھی ايک مزدور آٹا لينے کے دوران پيروں تلے روند کر زندگی ہار چکا ہے۔
punjab government
Flour price
FLOUR CRISIS
تبولا
Tabool ads will show in this div