گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر

گاڑیوں کی بایو میٹرک کرانے کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے پر جرمانے میں اضافہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بایو میٹرک کرانے کے بعد ٹرانفسر نہ کرانے پر جرمانے میں اضافہ کردیا۔

گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر ہے کہ گاڑیوں کی بایومیٹرک کرانے کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے پر جرمانے میں 5 گنا اضافہ کردیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے مطابق گاڑیوں کی بایو میٹرک کے بعد ٹرانسفر نہ کرانے میں 3 ماہ سے زیادہ تاخیر کرنے والوں کو 10 ہزار روپے فی ماہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اس سے قبل گاڑیوں کے ٹرانسفر پر ایک ماہ کا جرمانہ صرف 2 ہزار روپے تھا۔

محکمہ ای اینڈ ٹی کا کہنا ہے کہ ایک سال تک گاڑی ٹرانسفر نہ کرانے والوں کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جرمانے میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Excise and Taxation Islamabad

Tabool ads will show in this div