حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، پشاور ہائیکورٹ

عدالت نے محکمہ خوراک کے وفاقی اورصوبائی حکام کوکل طلب کرلیا

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے آٹا بحران اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی وزیرخوارک ہے؟عوام آٹے کے حصول کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ عدالت نے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی حکام کوکل طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عوام سستے آٹے کے حصول کے لیے رل گئے۔ مختلف شہروں میں شہری سستے آٹے کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں لگنے پر مجبور ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں آٹا نہ ملنے کے خلاف کوہاٹ چونگی میں احتجاج کیا گیا جبکہ ضلع خیبر کے مختلف مقامات پر بھی شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ جمرود بائی پاس پر خواتین نے سڑک کو بند کر دیا، لنڈی کوتل میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Peshawar High Court

Flour price

FLOUR CRISIS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div