ٹیم میں کون کھیلے گا؟؟؟ نجم سیٹھی نے بابراعظم کو اہم پیغام بھیج دیا

آپ کے فیصلوں میں کوئی عمل دخل نہیں کرے گا، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیصلے کرنے کے مکمل اختیارات دے دیے۔

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم کو پیغام بھجوایا ہے کہ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں پلئینگ الیون میں شامل کریں آپکو مکمل اختیار ہے۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے بابراعظم کو پیغام میں کہا ہے کہ آپ جس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا نہیں چاہتے اسکو ڈراپ کرنے کا اختیار بھی آپکے پاس ہے۔

آپ جو فیصلہ کریں گے ہم سب اسکو من و عن قبول کریں گے، آپ کے فیصلوں میں کوئی بھی عمل دخل نہیں کرے گا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ہماری خوش قسمتی ہے آپ ہمارے کپتان ہیں، گزشتہ دنوں بابر اعظم نے اسکواڈ اور شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے متعلق لاعلمی اور ناراضی کاا اظہار کیا تھا۔

کرکٹ

najam Sethi

Pakistan Cricket Board (PCB)

Babar Azam

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div