پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم 4ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے سعودی عرب روانہ

پاکستان کا پہلامیچ 11 جنوری کو کوموروس کے خلاف شیڈول ہے
Jan 09, 2023

پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم ماریہ خان کی قیادت میں 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلیے سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

پاکستان ٹیم کا پہلامیچ 11 جنوری کو کوموروس کے خلاف شیڈول ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو 15 اور 19 جنوری کو بالترتیب ماریشس اور سعودی عرب کے خلاف کھیلنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کو 2013 میں غیر فعالیت کی وجہ سے فیفا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم 2017 میں پابندی ہٹائے جانے کے بعد بھی ٹیم غیر فعال ہی رہی۔

پاکستان کی ٹیم نے گذشتہ ستمبر میں ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی تھی اور مالدیپ کے خلاف 7-0 سے فتح حاصل کی تھی۔

فٹبال

WomensFootball

Tabool ads will show in this div