ان گنت فوائد کا حامل سردیوں کا مفید پھل کینو

کینو کھانے سے عمر ڈھلنے کا عمل سست ہوجاتا ہے

کینو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ ہے جس کا استعمال آپ کی صحت کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

کینو کے درخت ہزاروں سال پہلے چین میں شروع ہوئے اور اب دنیا کے کئی علاقوں میں پائے جاتے ہیں، پاکستان میں اس کے باغات سرگودھا، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اورفیصل آباد میں ہیں۔

امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کے مطابق تمام ترش پھلوں کو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے سپر فوڈز کا نام دیا گیا ہے جو اُنہیں اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہئے۔

جلد اور نظام ہاضمہ کیلئے بہترین

کینو نطام ہاضمہ بہتر بنانے میں مفید ہے اور بلغم اور کھانسی میں بھی کمی لاتا ہے۔ کینو سے چہرے پر شادابی آتی ہے اور عمر ڈھلنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔

زیادہ تر پھلوں کی طرح کینو میں بنیادی طور پر کاربوہائیڈریٹ اور پانی شامل ہوتا ہے، بہت کم پروٹین اور چکنائی ہوتی ہے اور کیلوریز نسبتاً کم ہوتی ہیں۔

ایک درمیانے کینو میں 50 کیلوریز ہوتی ہیں

ایک درمیانے سائزکے کینو میں 50 کیلوریز،11 گرام نشاستہ، صفرکولیسٹرول اورایک گرام پروٹین پایا جاتا ہے جبکہ ایک گلاس کینو کے جوس میں 110 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ کینو میں وٹامن بی اور سی، سوڈیم، پوٹاشیم بھی وافرمقدار میں موجود ہیں۔ ایک 140 گرام اورنج آپ کی روزانہ وٹامن سی کی 92 فیصد ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

موٹاپے میں کمی لاتا ہے

کینو دل کی بیماری، بڑی آنت کے کینسر، اور میٹابولزم کو بہتر بناکر موٹاپے کے خطرات میں بھی کمی لاتا ہے، کینو آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور جسم میں کون کی کمی کو دور کرنے میں بھی مددگار ہے۔

foods

orange health benefits

Tabool ads will show in this div