راکھی ساونت کی والدہ خطرناک بیماری میں مبتلا ، دعاوں کی اپیل

راکھی ساونت نے ایک بھارتی اسپتال کی ویڈیو شیئر کردی

راکھی ساونت نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے اپیل کردی ، اداکارہ کی والدہ کا کینسرجسم کے مختلف حصوں میں پھیل چکا ہے۔

بھارت کے ٹاٹا میموریل کینسراسپتال سے بگ باس سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ۔ آنسووں سے بے حال راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ بگ باس میراٹھی سے واپس آئیں تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی والدہ اسپتال میں داخل ہوگئیں ۔جن کو برین ٹیومرکی تشخیص ہوئی ۔

راکھی نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے خاص دعائیں کریں تاکہ وہ بہتر ہوجائیں۔ اسپتال سے لی گئی ویڈیو میں راکھی نے اپنی والدہ کو آواز دی جس پر انہوں نے نیم بہیوشی کی حالت میں جواب بھی دیا ۔

راکھی نے جب اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ راکھی کی والدہ کے پھیپھڑوں تک کینسر پھیل چکا ہے ۔ مزید رپورٹس جمعے تک آئیں گی جس کے بعد معلوم ہوسکے کہ انکی والدہ کو کتنی شعاعیں لگائی جا سکتیں ہیں ۔ تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کے آپریشن کرنے سے منع کر دیا کیونکہ مریضہ کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ۔

Rakhi Sawant

bigg boss

Tabool ads will show in this div