شدید برفباری اور بارشوں کے پیش نظر ویدر ایڈوائزری جاری

بارش اور برفباری کے دوران سیاح اور مسافر محتاط سفر کریں،حکام

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزادکشمیر نے شدید برفباری اور بارشوں کے پیش نظر ویدر ایڈوائزری جاری کردی۔

اعلامیے کے مطابق 11 سے 13 جنوری کے دوران آزادکشمیر کے مختلف علاقوں خصوصاً وادی نیلم، وادی جہلم، باغ، راولاکوٹ اور حویلی میں میں شدید برفباری اور بارشوں کا امکان ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے: محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جنوری سے مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔ 11 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی۔

AZAD KASHMIR

SNOWFALL

rainy weather

Tabool ads will show in this div