پی آئی اے جعلی ڈگری کیس؛ 117 ملزمان کے اکاؤنٹس منجمد

ملزمان کے اکاونٹس منجمد کرکے 9 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی گئی، ذرائع ایف آئی اے

ایف آئی اے نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے اور ملازمت دینے والے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

ایف آئی اے میں پی آئی اے ملزمان کی جعلی ڈگریوں کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے کرائم سرکل نے دھوکا دہی اور ریکارڈ میں رد و بدل کے الزام میں پی آئی اے کے 117 ملزمان کے اکاونٹس منجمد کر دئیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملزمان کے اکاونٹس منجمد کرکے 9 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے 117 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، اور ان ملازمین کیخلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کر لیا ہے، اور تحقیقاتی رپورٹ جلد عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پرملازمت حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ اور سپروائزر عہدے کے ملازمین کے علاوہ
جعلی ڈگریوں پر ملازمت دینے والے ریکروٹمنٹ بورڈ کے اعلی پی آئی اے افسران شامل ہیں۔

PIA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div