پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ون ڈے کل کراچی میں ہوگا
پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے
پاکستان اور نیوزی کے درمیان پہلا ون ڈے کل (پیر کو) کراچی میں کھیلا جائے۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں کیساتھ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 2:30 بجے نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا۔
میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ کیوی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
عالمی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر پانچواں اور کیویز کا پہلا ہے، پاکستان نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-3 سے شکست دیکر پہلی پوزیشن پر آسکتا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایک سو سات میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں 55 پاکستان نے جیتے اور 48 کیویز کے نام رہے۔
آخری آٹھ سال میں 10 ون ڈے نیوزی لینڈ جیتا اور صرف 2 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
کرکٹ
PakvsNZ
PAKISTAN VS NEWZELAND ODI SERIES
ODI MATCH
تبولا
Tabool ads will show in this div