فلم تیزاب کے ریمیک سے کارتھک آریان اور شردھا کپور آؤٹ

فلم سازوں نے دوسرے اداکاروں سے رابطہ کرلیا

بالی وڈ کی مشہور فلم تیزاب کے ریمیک میں کارتھک آریان اور شردھا کپور کے بجائے اب دوسرے فنکار کام کریں گے۔

مادھوری ڈکشٹ کے کیرئیر کو 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیزاب‘ نے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے کیرئیر کو ایک نئی بلندی پہنچا دیا تھا۔

فلم میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشت کے علاوہ چنکی پانڈے، انوپم کھیر، کرن کمار اور انو کپور جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

بھول بھلیاں 2 اور رنبیر کپور کی اینیمل جیسی فلمیں بنانے والے پروڈیوسر مراد کھیتانی نے 34 سال بعد ’تیزاب‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مراد کھیتانی ’تیزاب‘ کے ریمیک پہلے کارتھک آریان اور شردھا کپور کو مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے لینا چاہتے تھے مگر اب ان کی جگہ رنویر سنگھ اور جھانوی کپور سے رابطے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

Ranveer Singh

Madhuri Dixit

anil kapoor

Shraddha Kapoor

Janhvi Kapoor

Kartik Aaryan

Tezaab

Tezaab remake

Tabool ads will show in this div