حکمرانوں کو 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا ورنہ تباہی ہے،شیخ رشید
76 رکنی کابینہ عوام کو ایک آٹے کا تھیلا نہیں دے سکی، سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اہم سیاسی اتحادی شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا ورنہ تباہی ہے
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 وقت کی روٹی کے لیے پہلی شہادت میر پور خاص میں ہو گئی، اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 ارب ڈالر رہ گئے جو 20 روز سے بھی کم کی درآمدات کا بل ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 ماہ کی تباہی اور دیوالیہ ہونے سے بچنے کا روڈ میپ چاہیے۔ 76 رکنی کابینہ ایک آٹے کا تھیلانہیں دے سکی ، 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے۔
sheikh rasheed
Sheikh Rasheed Ahmed
تبولا
Tabool ads will show in this div