امریکا میں پہلی جماعت کے بچے نے کلاس میں اپنی اسکول ٹیچر کو گولی مار دی

پولیس نے بچے کو تحویل میں لے لیا ہے
<p>فوٹو: انٹر نیٹ</p>

فوٹو: انٹر نیٹ

امریکا میں پہلی جماعت کے بچے نے کلاس روم میں تکرار پر اپنی اسکول ٹیچر کو گولی مار دی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر نیوپورٹ نیوز میں چنیک ایلیمنٹری اسکول نامی بچوں کے پرائمری اسکول میں پہلی جماعت کے ایک 6 سالہ بچے نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہاں موجود ایبی زویرنر نامی 30 سالہ خاتون ٹیچر شدید زخمی ہوگئی۔

نیوپورٹ نیوز میں پولیس کے سربراہ اسٹیو ڈریو نے میڈیا کو بتایا کہ بچے کے پاس اس وقت شارٹ گن تھی اور یہ کوئی حادثاتی فائرنگ نہیں تھی، تفتیش کار یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ اس بچے کے ہاتھ کیسے لگی۔

ورجینیا کا شمار امریکا کی ان ریاستوں میں ہوتا ہے جہاں 6 سالہ بچے پر مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا، تاہم امریکی عدالت حالات و واقعات کے دیکھ کر بچے کو والدین سے لے کر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کرے گی۔

AMERICA

school firing

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div