کامران ٹیسوری کو بتادیا ہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، آفاق احمد

میرے اور متحدہ کے نظریات مختلف ہیں، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
Jan 07, 2023

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم کسی اتحاد یا انضمام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام دو ٹوک میں میزبان کرن ناز سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ گورنرسندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے دھڑوں کو متحد کرنے کی کوشش کی، میں نے کامران ٹیسوری کو بتایا میرا کبھی متحدہ سے تعلق نہیں رہا، گورنر پر واضح کردیا کہ میں کسی انضمام یا اتحاد کا حصہ بننے کیلئے تیار نہیں ہوں۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ میرے اور متحدہ کے نظریات مختلف ہیں، وہ قومی سیاست کرتے ہیں اور میں لسانی بنیاد پر اپنی سیاست کرتا ہوں اس لیے میرا متحدہ سے کوئی تعلق بنتا نہیں ہے۔

آفاق احمد نے کہا ہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے لیکن عوامی مسائل پر ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، ایم کیو ایم کے انضمام کے حوالے سے عامر خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ متحدہ اگر سمجھتی ہے کہ ان کے معاملات حل نہیں ہورہے تو انہیں کھل کر بات کرنی چاہئے، پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں پر بات نہیں سن رہی تو متحدہ کو وفاقی حکومت سے بات کرنی چاہئے اور وفاق بھی مداخلت نہیں کرتا تو ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ ہوجانا چاہیے۔

آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہروں بالخصوص کراچی میں بھرتیوں میں متعصبانہ رویہ اختیار کیا جارہا ہے، کراچی میں پولیس اور جرائم پیشہ دونوں غیرمقامی ہوں تو کیسے امن قائم ہوسکتا ہے؟۔

AFAQ AHMED

MQM Haqiqi

Muhajir Qaumi Movement

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div