ثانیہ مرزا کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

’دبئی ٹینس چیمپیئن شپ‘ میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، ثانیہ مرزا
<p>Instagram</p>

Instagram

پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی جانب سے ٹینس کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والی اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

36 سالہ ثانیہ مرزا رواں ماہ آسٹریلین اوپن میں خواتین کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈینیلینا کے ساتھ کورٹ میں نظر آئیں گی، جو کہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ میں ان کی بطور کھلاڑی آخری شرکت ہوگی۔

کہنی کی چوٹ کی وجہ سے وہ گزشتہ سال یو ایس اوپن سے محروم ہونے کے بعد کسی گرینڈ سلیم ایونٹ میں ان کی آخری شرکت ہوگی۔

ٹینس سے متعلق ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اپنی شرائط پر کام کرنا پسند کرتی ہوں، میں 2022 میں ہی ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز کے بعد ریٹائر ہونا چاہتی تھی لیکن فتںس مسائل آڑے آگئے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ انجری کی وجہ سے میرا کیریئرختم ہو، اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی۔دبئی ٹینس چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔

sania mirza

shoaib malik

Tabool ads will show in this div