فیس بُک پر اپنے پیج کو آفیشل کیسے بنائیں؟

اگر آپ چاہتے ہیں کہ فیس بک آپ کے پیج کو ویری فائی کرنے کی درخواست مسترد نہ کرے تو ان تجاویز پر عمل کریں

فیس بُک پیج کو ویری فائی کرانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے لئے چند رہنما اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔

آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے اور فیس بک کو عوامی سطح پر سب سے زیادہ پزیرائی حاصل ہے۔ فیس بک کا ہر صارف چاہتا ہے کہ اس کے اکاؤنٹ کی تصدیق (فیس بک اکاؤنٹ تصدیق شدہ) ہو اور اس کے نام کے آگے بلیو ٹک لگا دیا جائے۔

اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے صارفین اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جلدی میں کچھ ایسی غلطیاں کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے۔

اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ فیس بک آپ کی درخواست کو مسترد کردے، تو آپ کو چند نکات پر ضرور عمل کرنا چاہیے۔

اصلی تصویر

بہت سے لوگ اپنی ڈی پی میں کسی دوسرے شخص یا مشہور شخصیت اور کارٹونز وغیرہ کی تصویر لگاتے ہیں اور اگر آپ نے اپنی پروفائل پکچر میں کسی اور کی تصویر لگا رکھی ہے تو اسے ہٹا کر وہاں اپنی تصویر لگا دیں۔

یاد رکھیں ڈی پی میں لگی آپ کی تصویر صاف ہو، یعنی پروفائل پکچر میں ایسی تصویر لگائیں جو اچھی کوالٹی کی ہو اور جس میں آپ کا چہرہ صاف نظر آ رہا ہو۔

فیس بک پروفائل

اگر آپ نے اپنے فیس بک پروفائل میں فرینڈز کو فرینڈز سیٹ کر رکھا ہے تو آپ کو اسے ہٹا کر پبلک کرنا ہو گا کیونکہ پروفائل فرینڈ سیٹ کر کے صرف آپ کے دوست ہی آپ کی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن پبلک آپشن کو منتخب کرنے کے بعد ہر کوئی ان پوسٹس کو دیکھ سکے گا، لائک اور شیئر کر سکے گا۔

اس کے علاوہ فیس بک پروفائل کو پبلک کرنے سے آپ کے پروفائل پر فالو کا آپشن بھی نظر آئے گا۔

درست معلومات

فیس بک پروفائل میں اپنا نام اور تاریخ پیدائش وہیں لکھیں جو تمام سرکاری دستاویزات میں درج ہے۔ اپنا پتہ بھی اصلی لکھیں، اگر آپ نے کوئی دوسرا شہر اور پتہ درج کیا ہے تو اسے درست کریں۔

دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا اندراج

اگر آپ دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ٹیلی گرام وغیرہ استعمال کرتے ہیں، تو آپ ان کا لنک بھی پیج پر ضرور شامل کریں۔

غیر مہذبانہ پوسٹس

آپ کے دوستوں نے آپ کو غیر مہذبانہ پوسٹس میں ٹیگ کیا ہے اور وہ پوسٹس آپ کی ٹائم لائن پر نظر آ رہی ہے تو وہ تمام پوسٹس اپنی ٹائم لائن سے ہٹا دیں۔

FACE BOOK

tech world

تبولا

Tabool ads will show in this div
Shakirullah Jan 07, 2023 01:36pm
❤️Sempal life ,❤️
Hayat haqyar Jan 07, 2023 01:49pm
Yes
Hayat haqyar Jan 07, 2023 01:49pm
Hayat haqyar Jan 07, 2023 01:49pm
@Shakirullah,
Hayat haqyar Jan 07, 2023 01:50pm
Sempal life
Kumail Jan 07, 2023 02:11pm
Don't showing star option please
Kumail Jan 07, 2023 02:12pm
Please show star option in my Facebook account
Sheraz Chaudhary Jan 07, 2023 03:48pm
Manay b green thik krwaninhai
Sheraz Chaudhary Jan 07, 2023 03:49pm
Mera account pr b green tik kr de plz
Rana Asif Jan 07, 2023 04:30pm
Please my account add official list
Umarusman Jan 08, 2023 08:56am
آگاہی کا شکریہ
Umarusman Jan 08, 2023 08:58am
آگاہی کا شکریہ
M jahsngir Jan 08, 2023 01:57pm
Yess
M jahsngir Jan 08, 2023 01:58pm
Please show me star Facebook profile
Shoaib amjif Jan 09, 2023 10:09am
Shukar al hamdulilh
Hazrat umar Jan 10, 2023 08:54am
Good luck
Hazrat umar Jan 10, 2023 08:55am
Good luck

تبولا

Tabool ads will show in this div