کراچی: آن لائن کمیٹی فراڈ کی ملزمہ کے بیرون ملک جانے کا خدشہ

بیرون ملک روانگی روکنے کیلئےنام پی این آئی لسٹ میں شامل نہ ہوسکا

آن لائن کمیٹی کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنے والی خاتون سدرہ خلیل کے بیرون ملک چلے جانے کا خدشہ ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی کی درخواست کے باوجود خاتون کا نام پی این آئی لسٹ میں درج نہ ہوسکا۔ نام درج نہ ہونے سے خاتون کے بیرون ملک مبینہ فرارکا خدشہ ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے 15 دسمبر کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

خیال رہے کہ سدرہ حمید نامی خاتون نے سات سال پہلے پانچ کمیٹیوں سے آن لائن کمیٹی کا آغاز کیا تھا جو کراچی بھر میں واٹس ایپ گروپس کی شکل میں 117 کمیٹیوں تک جا پہنچا۔

خواتین اپنی جمع پونجی دو نجی بینکس کے اکاؤنٹس میں جمع کروایا کرتی تھیں جو سدرہ اور حمید ابراہیم کے نام پر تھے لیکن پھر اچانک 27 نومبر کو سدرہ نے اپنے فیس بک اکاونٹس پر کمیٹی ڈالنے والی تمام خواتین سے معذرت کی اور لکھا کہ وہ اب کسی کے پیسے واپس نہیں کرسکے گی لیکن وہ بھاگ نہیں رہی بس اسے کچھ وقت چاہیے۔

Sindh Police

FIA CYBER CIRCLE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div