سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کی ٹویٹ پر نجم سیٹھی کا طنزیہ جواب
ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے مگر کام اس پر آپ کررہے ہیں ،نجم سیٹھی
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سیکریٹری انڈین کرکٹ بورڈ جے شاہ کو ٹوئٹر پر طنزیہ جواب دیا ہے۔
سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کی جانب سے ایشیا کپ شیڈول کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے لکھا کہ ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے ،مگر آپ اس پر کام کررہے ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ اے سی سی کیلنڈر بالخصوص ایشیاکپ شیڈول کے اعلان پر شکریہ، ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے مگر کام اس پر آپ کررہے ہیں۔
نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ پی ایس ایل 2023کا کیلنڈر اوراسٹرکچربھی پیش کرسکتے ہیں، آپ کی جانب سے فوری ردعمل کو سراہا جائے گا۔
PCB
bcci
najam Sethi
تبولا
Tabool ads will show in this div