شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کس کو ڈیٹ کررہے ہیں؟؟
آریان خان اور نورا فتحیٰ کا دبئی میں ایک ساتھ پارٹی ایک ہی پارٹی میں شرکت، سوشل میڈیا پر دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگی۔
کیا آریان خان اور نورا فتحی بالی وڈ کا جوڑا بننے جارہا ہے؟؟ حال ہی میں دونوں نے چھٹیاں گزارنے کے لئے دبئی کا رخ کیا ۔ جہاں سوشل میڈیا پر ایک ایسی پارٹی کی تصویر گردش کرنے لگیں ہیں جس میں نورااورآریان دونوں ہی موجود تھے ۔ تاہم دونوں کی ایک ساتھ تصویر نہیں نظر آئی ۔ مگر اس پارٹی اور اس پارٹی میں شریک لوگوں نے آریان اور نورا کے ساتھ سیلفی لیں جنکی بنا پر سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ شاہ رخ خان کے بیٹے اور نورا ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
یہی نہیں آریان خان کی بہن سوہانہ خان اور کرن جوہر کے ہمراہ بھی نورا فتحی کی تصویر سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہیں جس سے ان افواہوں کے بارےدرست بات ثابت ہوتی محسوس ہورہی ہے ۔
پاکستانی ایکٹریس اور ماڈل نے بھی دبئی میں ہی سال نو کے جشن کے موقع پر آریان خان کے ساتھ لی جانے والی تصویر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔