علی ظفر کا مداح سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کی درخواست

مداح کا علی ظفر سے دلچسپ سوال
<p>Instagram</p>

Instagram

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر سے ٹوئٹر پر ان کے مداح نے ایک دلچسپ سوال پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے مداح سے کہا کہ وہ کسی کو نہ بتائیں اور اپنی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردیں ۔

سوشل میڈیا پر کافی سر گرم رہتے ہیں ۔ اسی وجہ سے ان کے اور مداحوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم ہوچکا ہے ۔ مداحوں کی لمبی فہرست میں سے ایک مداح نے ٹوئٹر پر ان سے ایک دلچسپ سوال پوچھا ۔

ٹوئٹ میں پوچھا گیا تھا کہ آپ یہ بتائیں 40 سال کے ہوتے ہوئے بھی آپ 25 سال کے کیسے دکھتے ہیں ؟ کیا آپ ویمپائر ہیں؟

علی ظفر کی جانب سے بھی اس سوال کا دلچسپ جواب دیا گیا ۔

انہوں نے خاموش کرانے والے ایموجی کے ساتھ کہا کہ کسی سے ذکر مت کرنا اور اس ٹوئٹ کو بھی ڈیلیٹ کردینا ۔

ان کی اس جوابی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے مزاحیہ رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

ایک صارف نے لکھا علی ظفر اور شہزاد رائے دونوں ہی مردوں کی ماہ نور بلوچ ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا میری انا میں تھوڑا اضافہ ہوا ۔ مجھے یہ پسند ہے . پلیز کسی کو مت بتانا ۔ مجھے یہ سب بتانے دو ۔

ایک اور صارف نے لکھا علی بھائی یہ تو آپ خود لوگوں کو بتارہے ہیں ۔

ٹویٹر

Ali Zafar

Pakistani Singer

PAKISTANI SHOWBIZ

ask fan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div