ایلون مسک کا یوٹرن، ٹوئٹر پر سیاسی اشتہارات پر عائد پابندی ختم
ٹوئیٹر کے مالک ایلون مسک کا یوٹرن، ٹوئٹر پر سیاسی اشتہارات پر عائد پابندی ختم کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکا میں ”کاز پر مبنی اشتہارات“ کے لیے اپنی اشتہاری پالیسی میں نرمی کرے گی اور اپنی اشتہاری پالیسی کو TV اور دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ ہم آہنگ کرے گی۔
یہ تبدیلی ٹوئٹر کی پالیسیوں کو فیس بک، یوٹیوب سے قریب لاتی ہے جہاں پہلے ہی سیاسی اشتہارات کی اجازت ہے جبکہ چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹک پر سیاسی نوعیت کے اشتہارات پر پابندی بدستور برقرار ہے۔
ٹوئٹر کے مطابق انکے پلیٹ فارم پرایسے اشتہارات شائع ہوں گے جو اہم موضوعات پر عوامی مباحثے کے لیے اہم ہوں۔
2019ء میں ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ امریکا میں ٹوئٹر کو الیکشن میں غلط معلومات پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔