امریکا: ریاست اوٹا میں گھر سے 8 افراد کی لاشیں ملیں

تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،5 بچے بھی شامل

امریکا میں گھر سے آٹھ افراد کی گولیاں لگی نعشیں ملی ہیں جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے لاشیں ملی ہیں، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

حکام نے ایک بیان میں کہا کہ سٹی مینیجر روب ڈاٹسن کے مطابق پولیس فلاحی جانچ کے لیے متاثرہ خاندان کے گھر گئی تھی جب کافی دیر تک دروازہ نہ کھولا گیا تو اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں 5 بچوں سمیت 8 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے، انہوں نے قیمتی جانی نقصان پر رنج کا اظہار کیا ہے۔

Crime

utah

AMERICA

UNITED STATES

Tabool ads will show in this div