یمنیٰ زیدی کا پاکستانی فلم میں ڈیبیو

یمنیٰ زیدی نئی آنے والی فیچر فلم نایاب میں مرکزی کردار ادا کریں گی
<p>Instagram</p>

Instagram

فلم نایاب میں یمنیٰ زیدی کے ہمراہ تھیٹر کے مقبول آرٹسٹ فواد خان اسکرین شیئر کریں گے۔

پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری دیکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی اب بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ یمنیٰ زیدی کی نئی آنے والی فیچر فلم نایاب ہے جس میں وہ ایک ایتھلیٹ کا کردار ادا کررہی ہے ۔ یمنیٰ کے ساتھ فلم میں تھیٹر کے مجنھے ہوئے آرٹسٹ فواد خان ہونگے ۔ فواد خان نے اس سے قبل ایک آرٹ فلم جیون ہاتھی میں کام کر چکے ہیں۔

نایاب فلم کی پہلی جھلک کو سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ۔ فلم کی ہدایات دے رہے ہیں عمیر ناصر علی ۔ فلم کی پہلی جھلک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم کی کہانی کراچی کی ہے جس میں پس منظر میں یمنیٰ زیدی کی آواز آتی ہے ۔۔۔ اکا تم دیکھنا ایک دن پوری دنیا کو کہتا سنو گے ۔۔۔

نام یاد رکھنا

کہا جارہا ہے کہ نایاب فلم رواں برس کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی یمنیٰ زیدی کو ان کی فلم کی پہلی جھلک پر مبارک باد دی۔

مایا علی نے یمنیٰ کو مبارک باد دی۔

رمشا خان نے کامیابی کی دعا دی اور لکھا کہ آپ پر بہت فخر ہے ۔

وجاہت روف نے بھی مبارک باد دی۔

Pakistani cinema

YUMNA ZAIDI

Upcoming Movie

Nayab

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div