رونالڈو سعودی فٹ بال کلب کیلئے کھلیں گے یا افریقی؟

غلطی کا احساس بھی نہ ہوا اور بات جاری رکھی

دنیا کے معروف ترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ان دونوں سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں پریس کانفرنس کے دوران ایک غلطی نے انہیں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے باضابطہ طور پر سعودی کلب النصر کو جوائن کرلیا، جس کا اعلان انہوں نے پیر یکم جنوری کو کیا۔

رونالڈو گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ جیٹ میں سعودی دارالحکومت پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 ان کی باضابطہ آمد کی تقریب مرسول پارک اسٹیڈیم میں ہوئی، اس تقریب میں رونالڈو اور النصر کے فینز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اسٹار فٹبالر کلب کی جرسی پہن کر میدان میں آئے تو مداحوں نے اس موقع پر بھرپور جشن منایا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی کلب النصر کو جوائن کرنے پر گفتگو کی، تاہم اہم پریس کانفرنس میں انہوں نے ایک غلطی کر ڈالی، جس پر ان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کرسٹیانو رونالڈو پریس کانفرنس کے دوران سعودی عرب کو جنوبی افریقا (ساؤتھ افریقا) کہہ بیٹھے اور سونے پر سہاگہ کے انہیں اس بات کا احساس بھی نہ ہوا مگر کیمرے کی آنکھ نے یہ منظر محفوظ کرلیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سی آر 7 نے کہا کہ جنوبی افریقا آنا میرے لیے میرے کیریئر کا اختتام نہیں، سچ کہوں تو میں پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔

رونالڈو نے کہا کہ میں بہت سے مختلف چیزوں اور النصر کی خواتین ٹیم کی مدد کرنا چاہتا ہوں اور بہت سے لوگوں کا نقطہ نظر بھی تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب میں شامل ہونے کے فیصلے پر تنقید کے سوال پر کہا کہ میں منفرد ہوں، میرے لیے یہ عام سی بات ہے۔

social media

SAUDIA ARABIA

footballer

CR7

CRISTIANO RONALDO ALNASR

Tabool ads will show in this div