کالا ذہن، کالاجادو کرنے والے وائٹ پیپرجاری کررہے ہیں،وزیراطلاعات

کوئی وائٹ پیپرآپ کے کالے کرتوت سفید نہیں کرسکتا،مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کالا ذہن، کالاجادو کرنے والے وائٹ پیپرجاری کررہے ہیں مگر کوئی وائٹ پیپرآپ کے کالے کرتوت سفید نہیں کرسکتا۔

عمران خان کے ویڈیو لنک خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کالے ذہن اور کالا جادو کرنے والوں نے ملک کو دیوالیے تک پہنچایا۔ مسٹر اینڈ مسز کو وائٹ پیپرجاری کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ آپ کی حرکتیں جیب کترےکی طرح تھیں،آپ خزانے کو لوٹ کرچلےگئے، عوام آپ کے کالے کرتوتوں کاخمیازہ بھگت رہےہیں، مفادات بیچنےکی آڈیولیکس پر بھی وائٹ پیپر جاری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بوجھل دل سے مشکل فیصلے کئے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے، آپ نے ہنستے بستے پاکستان کو اُجاڑا۔

وفاقی وزیراطلاعات کے مطابق کےپی میں دہشت گردی سراُٹھارہی ہے،اس کےاثرات نظرآرہے ہیں، عوام کو یہ بھی بتائیں کہ آپ کے دورحکومت میں دہشت گردی واپس آئی۔ آج بھی آپ کی حکومت والے صوبے میں آٹانہیں مل رہا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ بجلی کا یونٹ 11 روپے سے 26روپے پر لے گئے،4 سال میں 45ہزار ارب روپے کا قرضہ اس وائٹ پیپرز میں درج ہے۔ کیا آپ نے وائٹ پیپرزمیں اپنے دور کے گیس اور بجلی کےنرخ جاری کیے۔

IMRAN KHAN

Maryum Aurangzeb

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div