امریکا میں کرونا کا سب ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا
جاپان میں سب سے زیادہ 223 اموات رپورٹ
امریکا میں کرونا کا سب ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا۔
امریکا میں کرسمس کی چھٹیوں کے بعد کورونا کے سب ویرینٹ میں اضافہ ہوگیا، درجنوں لوگ بخار اور نزلے کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایکس بی بی ون فائیو سے متاثرہ افراد اسپتال لائے جارہے ہیں، یہ ویرینٹ تیزی سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہورہا ہے جس سے بچنے کیلئے بوسٹر شاٹس لگوانا بہت ضروری ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں جاپان میں سب سے زیادہ 223 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ نوے ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
چین میں کورونا وائرس سے تین اموات رپورٹ ہوئیں، یورپی یونین نے کورونا پر قابو پانے کےلئے چین کو مفت ویکسین کی پیشکش کردی۔
یورپی یونین کی اس پیشکش پر چین کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
japan
AMERICA
COVID-19
OMICRON
CHINA COVID
تبولا
Tabool ads will show in this div