کبریٰ خان کا ان پر لگائے جانے والے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان

کبریٰ خان نے لکھا 3 دن میں ثبوت دیں ورنہ برطانیہ سے ہتک عزت کا کیس کردوں گی
<p>Instagram</p>

Instagram

کبریٰ خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے عادل راجہ کو جواب دے دیا، لکھا کہ 3 دن میں ثبوت فراہم کریں ورنہ وہ برطانیہ سے ہتک عزت کا مقدمہ کر دیں گی

عادل راجہ نے پاکستانی 4 پاکستانی اداکاروں پر الزام لگایا ۔ انہوں نے بظاہرتواداکاروں کے نام نہیں لیے۔ تاہم اپنے وی لاگ میں عادل راجہ نے ماہرہ خان، مہوش حیات ، کبریٰ خان اور سجل علی کے ناموں کے پہلے دو حروف لیتےہوئے ان اداکاروں پرسنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ۔ جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ایک پنڈورا بکس کھول گیا۔

کبریٰ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میں خاموش رہی سمجھی کہ یہ کوئی فیک ویڈیو ہے۔ مگر بہت ہوگیا ۔ آپ کو لگتا ہے کہ کوئی ایسے ہی لوگ مجھ پے بیٹھے بیٹھائے انگلی اٹھائیں گے اورمیں چپ بیٹھوں گی تو یہ آپ کی سوچ ہے ۔

مسٹر عادل راجہ اپنے الزامات لگانے سے پہلے ثبوت دیں۔ میں آپ کو3 دن کی مہلت دیتی ہوں کہ حق اور سچ پر ہیں تو ثبوت دیں۔ورنہ لوگوں کے سامنے معافی مانگیں۔ نہیں تو میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دوں گی خوش قسمتی سے میں یہاں سے نہیں برطانیہ سے ہوں ، تو میں وہاں بھی چلے جاوں گی۔

کیونکہ میں سچ پر ہوں میں حق پر ہوں اور کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی۔

social media

Pakistani drama

Kubra Khan

ADIL RAJA

Asif khan Jan 03, 2023 05:57pm
I agreed with kubra khan
Tabool ads will show in this div