سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، پیپلزپارٹی کا دعویٰ

حلقہ بندیاں درست، نتائج پیپلزپارٹی کے حق میں ہیں، پی پی رہنماؤں کی آصف زرداری کو بریفنگ

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے آصف زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن ماضی سے کافی بہتر ہے، حیدرآباد میں 27 یوسیز بلامقابلہ جیت چکے، کراچی میں بھی 8 یوسیز جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے ممکنہ نتائج پر پی پی رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو بریفنگ دی۔

آصف زرداری کو بتایا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن ماضی سے کافی بہتر ہے، حلقہ بندیاں درست اور نتائج پیپلزپارٹی کے حق میں ہیں۔

پی پی رہنماؤں نے سابق صدر آصف زرداری کو رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کی 160 یونین کونسلز میں سے پیپلزپارٹی 27 یوسیز بلامقابلہ جیت چکی، ایم کیو ایم کو حیدرآباد کی 60 یونین کونسلز پر امیدوار ہی نہیں ملے، کراچی کے 25 ٹاؤنز میں پیپلزپارٹی 8 جیتنے جبکہ 4 پر مقابلے کی پوزیشن میں ہیں۔

اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی صوبائی اور مقامی قیادت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی نہ کرنے کی ایک بار پھر درخواست کردی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی پہلے مرحلے میں سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ڈویژن کے بلدیاتی الیکشن جیت چکی ہے، دوسرے مرحلے کے انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے پہلے مرحلے میں کامیاب امیدوار بھی حلف نہ لے سکے ہیں۔

دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بات چیت کیلئ وفاقی وزراء خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، ایاز صادق کراچی پہنچ گہے ہیں، جہاں بلاول ہاؤس میں 7 بجے اہم اجلاس ہوا، جس میں آصف زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے، اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی شرکت کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے، جس سے نئی حلقہ بندیوں پر رائے طلب کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کی مشاورت کے دوران صوبائی وزراء نے آصف زرداری کو بتایا ایم کیو ایم من پسند حلقہ بندیاں چاہتی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنا ہے، سیاست میں ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

ASIF ZARDARI

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

BILAWAL HOUSE KARACHI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div