فیصل آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 9 افراد کی حالت غیر
واقعہ فیصل آباد کے علاقے بھائی والا میں پیش آیا
فیصل آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے پانچ خواتین سمیت نو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مضر صحت چیز کھانے سے انکی حالت غیر ہوئی۔
واقعہ فیصل آباد کے علاقے بھائی والا میں پیش آیا، متاثرہ افراد کے مطابق انہوں نے محلے میں واقع سوئٹ شاپ سے مٹھائی منگوائی کر کھائی تھی۔
پانچ خواتین سمیت نو افراد نے مٹھائی کھاتے ہی صحت بگڑنے کی شکایت کی، ڈاکٹرز نے بتایا کہ متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے جب کہ انہوں نے غیر معیاری کھانا کھانے کی تصدیق کی۔
دسترخوان
Faisalabad
sweets
food poisoning
تبولا
Tabool ads will show in this div