پی ٹی آئی کی اہم اتحادی جماعت کا پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
ایم پی اے زہرا نقوی پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گی، پوليٹيکل کونسل ايم ڈبليو ايم
پاکستان تحریک انصاف کی کئی برسوں سے اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمين نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجلس وحدت المسلمين (ايم ڈبليو ايم) اور پاکستان تحریک انصاف 2014 سے اتحادی جماعتیں ہیں، دونوں جماعتوں نے ناصرف عام انتخابات بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مل کر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
ايم ڈبليو ايم کی پوليٹيکل کونسل نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ان کی رکن زہرا نقوی چوہدری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔
پوليٹيکل کونسل نے کہا ہے کہ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ان کے بعض اقدامات کے باعث کیا گیا ہے۔
PTI
punjab government
PERVEZ ELAHI
MWM
Majlis Wahdat e Muslimeen
تبولا
Tabool ads will show in this div