دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز کے حوالے سے فواد خان کا ردعمل
پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے اپنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے
چند روز پہلے تک بھارت میں پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی تھیں لیکن اس کے بعد بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی۔
فواد خان نے امریکی چینل سی این این کو ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے بھارت میں دی لیجنڈ آف مولا جت کی ریلیز کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔
فواد خان کا کہنا ہے کہ کبھی وہ سنتے ہیں کہ فلم ریلیز ہو رہی ہے تو کبھی سنتے ہیں کہ اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ اگر ان کی فلم بھارت میں ریلیز ہوتی ہے تو اس سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی کی سب سے زیادہ کامیاب فلم ہے جس نے 200 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے بیرون ملک کتنے کمائے
اس کے علاوہ فلم کئی یورپی ممالک میں جنوبی ایشیا کی سب سے زیادہ کمائی والی فلموں کی فہرست میں بھی سب سے اوپر موجود ہے۔