وزیراعظم آصف زرداری رابطہ، پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بات چیت

اعتماد کے ووٹ کیلئے رابطے مزید تیز کیے جائیں، رہنماؤں کا اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر اور وفاق میں اتحادی آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ پر بھی بات چیت کی اور اعتماد کے ووٹ کیلئے رابطے مزید تیز کرنے کے لئے اتفاق کیا۔

وزیراعظم اور آصف زرداری نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم نے اس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ASIF ZARDARI

pm shehbaz sharif

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div