سیاسی عدم استحکام معاشی زوال سے قومی سلامتی تک پہنچ گیا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ سیاسی عدم استحکام معاشی زوال سے قومی سلامتی تک پہنچ گیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے درست کہا کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔
’’پی ٹی آئی 2023 میں حکومت بنائے گی‘’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے؟
عمران خان کے اہم اتحادی کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی زوال سے قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ پاکستان عوام، فوج اور جمہوریت لازم اور ملزوم ہیں، الیکشن ملک میں استحکام لائیں گے جو فوج کرواسکتی ہے، آئندہ 120 دن اہم ہیں۔
اس سے قبل اپنی توئٹ میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوں گے، 13 سیاسی پارٹیوں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ جو عوام کے ساتھ ہاتھ کرےگا وہ پچھتائےگا
شیخ رشید نے کہا کہ معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی ہے، ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرے گی؟